ویب ڈیسک: حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں ان دنوں وائٹ بادشاہ کے چرچے ہیں، اس کی فروخت کے لیے اسٹیج کو پھولوں سے سجایا گیا ہے۔
پھولوں کے ساتھ ساتھ رنگ برنگی لائٹیں اور میوزک بھی موجود ہے، بکرے کو دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔
بکرے کے مالک محمد فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ بادشاہ کا وزن تقریبا 6 من ہے اور قیمت 30 لاکھ روپے رکھی ہے۔
بکرے کو خریدنے کی خواہش رکھنے والے اور تعریف سن کر دیکھنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، لوگ اس کی خوبصورتی اور وزن سے متاثر ہوکر اس کی تصویریں اور ویڈیوز اپنے پاس محفوظ کر رہے ہیں۔