مزنگ ٹیچنگ اسپتال میں آئےوزیر صحت اور طبی عملے میں جھگڑا

03:23 PM, 15 Jun, 2024

سلیمان چودھری

پبلک نیوز:(سلیمان چودھری) مزنگ ٹیچنگ اسپتال میں ذیابطیس کلینک کے افتتاح کیلئےآئےوزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور طبی عملے میں جھگڑا ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر صحت کی آمد پر اسپتال سے نکالے جانے والے عملے نے اہل خانہ کے ساتھ اسپتال کے گیٹ پر احتجاج کیا۔

برطرف عملے کا کہنا ہے کہ ہمیں جھوٹے الزام کی بنا پر اسپتال سے نکالا گیا۔

وزیر صحت کی احتجاج کرنے والے عملے سے تلخ کلامی ہوئی اور کہا کہ تم سب کو دیکھ لوں گا، جس جس نے احتجاج کیا،سب کو دیکھ رہا ہوں،جتنے معطل ملازمین نے احتجاج کیا،سب کو فارغ کرواؤں گا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزام میں ملازمین کو نکالا گیا،وزیر صحت کی آمد پر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

مزیدخبریں