پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر کرایوں میں نظر نہ آنے پر وزیراعلیٰ برہم

07:27 PM, 15 Jun, 2024

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایے کم نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھٹی کے روز بھی اجلاس بلا لیا، اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی ریلیف عوام تک پہنچانے کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔

مریم نواز نے پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے وزارت ٹرانسپورٹ اور پولیس کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوی کمی کے لئے آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی پنجاب نے شکایات اور معائنہ کمیشن کوبھی فوری اقدامات کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول میں کمی کا بڑا ریلیف کرایوں میں کمی کی صورت عوام کو پہنچایا جائے، روٹی اور کرایوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر قائم رکھنے کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں