پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،15 مارچ 2021
05:15 AM, 15 Mar, 2021
ملک میں کورونا کی تیسری لہر،مہلک وائرس نے مزید 29 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار537 تک جا پہنچی ،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 253 نئے کیس رپورٹ ، فعال کیسز 22 ہزار 38 ہوگئے ،5 لاکھ 71 ہزار 878 مریض صحت یاب بھی ہو چکے مہلک وباء سے نمٹنے کے لئے اقدامات، لاہورسمیت پنجاب کے سات شہروں میں آج سے 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کرناہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو مکمل چھٹی ہوگی، شادی ہال، مارکیز اور کمیونٹی سینٹرز بھی بند،صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت، تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے ،اسلام آباد میں بھی 3 سب سیکٹرز سیل چیئرمین نیب کی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست ،لاہورہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا،مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں،طلبی کے باجود پیش نہیں ہوتیں، تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں، ضمانت منسوخ کی جائے، چیئرمین نیب کی عدالت سے استدعاجاویدلطیف کےبیانات سےہرپاکستانی کادل دکھا،بانی ایم کیوایم اورنوازشریف میں کوئی فرق نہیں ہے،فوادچودھری کی پریس کانفرنس،اپوزیشن سےلانگ مارچ ختم کرنےکامطالبہ،شبلی فرازبولے،پی ڈی ایم ہرمحاذپرناکام ہونےکےبعداپنے حواس کھوبیٹھی ہے۔