بھارت کا بٹ کوائن پر پابندی کا فیصلہ

06:42 AM, 15 Mar, 2021

حسان عبداللہ

نئی دہلی(پبلک نیوز) بھارت نے بٹ کوائن سمیت تمام کرپٹو کرنسیز پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز پر پابندی کے لئے مسودہ قانون کی تیاری کا عمل بھی جاری ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کا لین دین کرنے اور انہیں رکھنے پر مکمل پابندی ہو گی، بٹ کوائن رکھنے، جاری کرنے، مائننگ، ٹریڈنگ اور ٹرانسفر کرنے پر جرمانہ بھی عائد ہو گا۔

یاد رہے کہ بٹ کوائن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت 61 ہزار ڈالر (96 لاکھ روپے) سے بڑھ گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پہلی مرتبہ کرپٹو کرنسی کی قدر 40 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہو گئی تھی اور پانچ دنوں میں اس کی قیمت میں 10 ہزار ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔ ایک دن میں اس بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

بٹ کوائن کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ معروف امریکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خریدنا بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد بٹ کوائن کی قیموں میں کافی اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں