’’جاوید لطیف کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جا سکتا‘‘

06:44 AM, 15 Mar, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان زندہ ہے ٗ زندہ باد رہے گا ٗ جاوید لطیف کی حب الوطنی پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں کیا جا سکتا ٗ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مجھے ضمانت مسترد ہونے کی دھمکیوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا ٗ اس طرح کی انتقامی کارروائیاں کرنے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ(ن) بھی خاموش نہیں رہے گی ٗ بے گناہ دو مرتبہ جیل کاٹ چکی ہوں ٗ تیسری مرتبہ بھی جیل جا سکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیاست کا کام ہی سیاست کرنا ہوتا ہو ٗ میں سیاست دان ہوں تو سیاست ہی کروں گی ٗ نیب نے ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا کہ میں تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی ٗ جاوید لطیف کی حب الوطنی پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں کیا جا سکتا ٗ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں ٗ پاکستان زندہ ہے ٗ زندہ باد رہے گا ۔ نیب کرپشن پکڑنے کا ادارہ نہیں رہا بلکہ عمران خان کے مخالفین کو ہراساں کرنے کا ادارہ ہے۔ عمران خان میدان سے بھاگ جاتا ہے ٗ ڈسکہ سے تھیلے لے کر بھاگ گیا ٗ میدان میں آئو ٗ مریم نواز شریف اور میاں نواز شریف کا میدان میں مقابلہ کرومریم نواز شریف نے کہا کہ نیب نے مضحکہ خیز بیان دیا ہے ٗ بیانات جانچنے کا اختیار کب سے نیب کو مل گیا ہے ؟ ٗہائیکورٹ میں نیب کہتا ہے کہ مریم نواز بیانات دے رہی ہے اس لئے اس کی ضمانت ضبط کی جائے ٗ جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم مریم کو سمیش کر دیں گے انہیں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ٗنہ مریم ڈرتی ہے اور نہ مریم کے والد ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو یہ خواب دیکھ رہے ہیں شاید وہ اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے ہائیکورٹ کے کندھے پر رکھ کریہ انتقام کی نئی ترکیب سوچی ہے۔مجھے امید ہے کہ ہائیکورٹ انشا اللہ اس قسم کی مضحکہ خیز درخواست کا راستہ بند کرے گی۔
مزیدخبریں