پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،15 مارچ 2021

08:08 AM, 15 Mar, 2021

اویس
ملک میں کورونا کی تیسری لہر،مہلک وائرس نے مزید 29 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار537 تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 253 نئے کیس رپورٹ ہوئے، فعال کیس 22 ہزار 38 ہوگئے،5 لاکھ 71 ہزار 878 مریض صحت یاب بھی ہوچکے۔لاہور سمیت پنجاب کے سات شہروں میں آج سے 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کرناہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو مکمل چھٹی ہوگی، شادی ہال، مارکیز اور کمیونٹی سینٹرز بھی بند، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت، تین سو سے زائدافراد شرکت نہیں کرسکیں گے ،اسلام آباد میں بھی 3 سب سیکٹرز سیل۔خیبرپختونخوا میں کورونا وبا کا خوف، پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد،سوات،صوابی اورملاکنڈ میں مارکیٹیں 8 بجے بند کردی جائیں گی، میڈیسن، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی، صوبے میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اندرتقریبات پر بھی مکمل پابندی عائد۔کورونا کے بڑھتے کیسز کا خوف بھی بڑھنے لگا، آج سے دو ہفتوں کےلیے تعلیمی ادارے بند، این سی او سی کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 28 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہائیکورٹ میں نیب نے مضحکہ خیز درخواست دی ہے، مریم نواز کہتی ہیں ہائیکورٹ میں کہا گیا کہ میں بیانات دے رہی ہوں، اسی لیے ضمانت مسترد کی جائے، بیانات چانجنے کا اختیار نیب کو کیسے مل گیا؟ نیب نے جب بلایا، حاضر ہوئی، مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا، پتھراؤ بھی کیا گیا، نیب ایک انتقام کا ادارہ ہے، جب بلاتے ہیں، انہیں بےنقاب کرنے جاتی ہوں۔
مزیدخبریں