سندھ میں بھی ایک ماہ تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

08:19 AM, 15 Mar, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) سندھ حکومت نے بھی ایک ماہ تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیگر صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا وباء کے بعد لاک ڈاون کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سندھ میں بھی 15 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہوا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز میں کھانا کھلانے پر پابندی ہو گی جبکہ شادی کی دعوت میں 300 افراد بلائے جا سکیں گے۔اس کے علاوہ تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے اور ہوٹل ہالز میں ڈائینگ پر پابندی ہو گی۔

دوسری جانب پنجاب میں آج سے لاہور کے 16 اور گجرات کے 17 علاقوں سمیت راولپنڈی کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔آج سے پھل، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانوں سمیت بیکریاں شام 7 بجے کھلی رہیں گی۔ کسی بھی ضرورت کے تحت گھر کا صرف ایک فرد باہر نکل سکے گا۔ صوبہ بھر میں کاروباری مراکز کو شام 6 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔ ہفتہ و اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں، سرکاری اور نجی دفاتر میں آدھے عملہ کو کام کی اجازت ہو گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلہ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گجرات اور گوجرانوالہ میں اِن ڈور شادی ہالز، مزار، سنیما گھر اور ہر طرح کے کمیونٹی سینڑ بھی بند رہیں گے۔ این سی او سی نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسوں کے پیش نظر ایس او پیز پر سخت سے عملدر آمد کا کہا اور کیس بڑھنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں