شہباز گل پر سیاہی پھینک دی گئی

09:34 AM, 15 Mar, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں انڈوں کی بارش ٗ سیاہی بھی پھینکی گئی ٗ انہوں نے مجھ پر اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے ٗ شہباز گل کا ردعملتفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل پر سیاہی پھینکی گئی اور دو انڈے مارے گئے ٗ اس موقع پر صورتحال نازک ہو گئی جب مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے سامنے آگئے ٗ نعرے بازی اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔https://twitter.com/SyedAneesRaza72/status/1371387151707951106۔ اس سے قبل شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں پیش گوئی کر دی تھی کہ آج وہ دو بجے لاہور ہائیکورٹ میں معزز عدالت کے ساتھ پیش ہو رہے ہیں اور صحافی دوستوں سے پتہ چلا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے غنڈا گروپ نے مجھ پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
مزیدخبریں