پارلیمنٹ سے استعفے دئیے بغیر لانگ مارچ کارآمد نہیں

11:55 AM, 15 Mar, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو گا ٗ ہم اس آپشن پر بھی غور کر رہے ہیں کہ ہم پارلیمنٹ سے بھی استعفے دے دیں ٗ میرے ذا تی خیال میں اگر ہم اس پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تو شاید لانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہ ہو ٗپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے ووٹ کیوں کم ہوئے ٗ وفاداریاں کیوں تبدیل ہو رہی ہیں ٗ نیب دیگر اداروں کا ترجمان بن کر ہمارے اس موقف کی تصدق کر رہا ہے کہ حکومت اداروں کو کنٹرول کر رہی ہے ٗ مریم نواز شریف کو دھمکیاں دی جا رہی ہے ٗ بتایا جائے کہ کیا نیب اداروں کا ترجمان بن چکا ہے ٗ عدالتیں اب ہماری آخری امید بن چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتایا جائے کہ 2ارب روپے کے ڈیفالٹر کو کیسے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی ٗ جائز ووٹ کو مسترد کیا گیا اور پھر اس کا ملبہ بھی عدا لتوں پر ڈا ل دیا گیا ٗ اس بات کا فیصلہ پی ڈی ایم میں کیا جائے گا کہ لانگ مارچ کی حکمت عملی کیا ہو گی ٗ آیا وہ ایک دن کا ہو گا یا پھر دھرنے میں تبدیل ہو جائے گا۔
مزیدخبریں