ویب ڈیسک: امریکی گلوکارہ بیونسے اور ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈ میں تاریخ رقم کر دی۔ گریمی ایوارڈ میں گلوکارہ بیونسے نے کسی بھی فنکار کی جانب سب سے زیادہ ریکارڈ حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے البم آف دی ایئر ایوارڈ جیتا، وہ 3 بار ایوارڈ جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیونسے نے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے میں گلوکارہ ایلیسن کراس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا وہ 28 ایوارڈز جیتنے والی واحد خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں۔
گریمی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں بیونسے کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ ہونے کے ناطے میرا یقین ہے کہ وقت کی عکس بندی کرنا ہی میرا فن ہے اور یہ خاصا مشکل معاملہ ہے، میں ان تمام خوبصورت سیاہ فام کوئنز، کنگز کی کامیابی پر جشن منانا چاہتی ہوں جو مجھے اور دنیا کو متاثر کرتے رہے ہیں۔