اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل کمانڈر آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے 70 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کی فوری ویکسینیشن کی اجازت دے دی۔
این سی او سی کے مطابق 70 برس کی عمر کے رجسٹرڈ بزرگ شہری کل کسی بھی ویکیسنیشن سنٹر سے ویکیسنیشن کروا سکیں گے۔ ویکسینیشن کے لئے قومی شناختی کارڈ لازم ہوگا۔
بزرگ شہری 1166 پر قومی شناختی کارڈ ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ واک ان ویکسینیشن آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں ہو گی۔