کراچی: اسلامی تعلیمات سے متاثر امریکی خاتون مسلمان ہو گئیں

01:51 PM, 15 Mar, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (ویب ڈیسک) اسلام امن اور سلامتی مذہب ہے۔ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر امریکہ سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم خاتون جامعہ بنوریہ پہنچیں جہاں انھوں نے اسلام قبول کر لیا۔

ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ امریکہ کی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قرآن مجید کا معالعہ کیا اور متاثر ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ دائرہ اسلام میں آنے کا فیصلہ کیا۔

شہر قائد میں جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے ان کو کلمہ پڑھایا۔ انھوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر امریکہ خاتون کو مبارک باد بھی دی۔ ساتھ ہی ساتھ انھوں نے نومسلم خاتون انیا اسلامی عائشہ امینہ رکھا۔

عائشہ امینہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنی پہلی گفتگو میں کہا کہ خواتین کو سب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیئے ہیں۔ میں دائرہ اسلام میں داخل ہو کر خود کو خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں۔

مزیدخبریں