سیاہی سے ڈاکٹر شہباز گل کی آنکھ میں انفیکشن ہوگیا

03:15 PM, 15 Mar, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل پر پھینکی گئی سیاہی سے ان کی آنکھ انفیکشن ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں انڈوں سے حملہ کیا گیا اور ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جس کے باعث ان کی آنکھ میں انفیکشن ہوگیا ہے۔ یہ حملہ ان پر انتہائی اچانک تھا۔ خیال رہے کہ اس حملہ سے قبل انھوں ٹویٹ بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل پر سیاہی پھینکی گئی اور دو انڈے مارے گئے اس موقع پر صورتحال نازک ہو گئی جب مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے سامنے آگئے اور نعرے بازی اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔شہباز گل کا ردعمل میں کہنا تھا کہ انہوں نے مجھ پر اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے۔

مزیدخبریں