اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور

03:59 PM, 15 Mar, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) اسلامی تعاون تنظیم نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا سنتالویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی تھی جس میں پندرہ مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں۔

اسلاموفوبیا میں پاکستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے اسلاموفوبیا پر پندرہ مارچ کو عالمی دن منانے کی قرارداد پیش کی جو منظور کرلی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پندرہ مارچ کو عالمی دن منانے کے لئے اسلاموفوبیا کاوشیں کر رہی ہے۔

مزیدخبریں