حکومت کا پٹرول، ڈیزل مہنگا نہ کرنیکا فیصلہ

06:04 PM, 15 Mar, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) تحریک انصاف حکومت نے عوام کے لیے بڑا اور اہم فیصہ لیا ہے۔ اس بار حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائے گی۔ بلکہ جو بدستور چل رہی ہیں ان کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہو گا جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 19 پیسے بڑھائی جائے گی۔ وزارت خزانہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 111 روپے 90 پیسے کی سطح پر برقرار رہے گی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے8 پیسے برقرار رہے گی۔
مزیدخبریں