لاہور میں اب سمارٹ واٹر میٹر لگیں گے

06:52 AM, 15 Mar, 2022

احمد علی
لاہور: واسا اور غیر ملکی کمپنی کے درمیان سمارٹ واٹر میٹر لگانے کے حوالے سے معاہدہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بزدار حکومت کا لاہور شہر کے لئے ایک بڑا اقدام،لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سمارٹ واٹر میٹر لگیں گے، واسا اور غیر ملکی کمپنی کے درمیان سمارٹ واٹر میٹر لگانے کے حوالے سے معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں سمارٹ واٹر میٹر کی تنصیب کے سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی،Xiang لاہور واٹر میٹرنگ کمپنی اور واسا کے حکام نے سمارٹ واٹر میٹرز لگانے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس کے علاوہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسدکھوکھر،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ،واساحکام، چینی کمپنی کے عہدیداران اور متعلقہ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ معاہدے کے تحت لاہو رمیں 7لاکھ 11ہزار سے زائد سمارٹ واٹر میٹر لگائے جائیں گے- کمپنی 93%گھریلو اور7%کمرشل سمارٹ میٹر لگائے گی- کمپنی 10 سال تک سمارٹ میٹر کی تنصیب او ردیکھ بھال کرے گی- وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سمارٹ ڈیجیٹل واٹرمیٹر کی بدولت گھر گھر جا کر ریڈنگ لینے کی ضرورت نہیں، سمارٹ ڈیجیٹل واٹرمیٹر سے پانی کی بچت ہوگی اور واسا کاریونیو بڑھے گا-سمارٹ واٹر میٹرنگ پراجیکٹ کے مقامی اسمبلنگ پلانٹ سے روزگار کے مواقع پیدا اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر بھی ہوگی- عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی کے تحت لاہور میں سمارٹ واٹر میٹر نگ کا معاہدہ خوش آئندہے- لاہو رواٹر میٹرنگ پراجیکٹ اپنی نوعیت کا نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا منصوبہ ہے۔ سمارٹ واٹر میٹرپراجیکٹ کی افادیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کا دائرہ کا دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا-
مزیدخبریں