عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی
07:56 AM, 15 Mar, 2022
لاہور:( ویب ڈیسک )بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی نیچے آگئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی (WTI ) خام تیل کی قیمت 5 فیصد سے زائد گراوٹ کے بعد 97.13 ڈالرپر پہنچ گئی ہے جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ چین کی معیشت میں ممکنہ سست روی بتائی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے روسی خام تیل کی فراہمی پر پابندی کے اعلان کے باعث خام تیل کی قیمتیں 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔