بھارتی ریاست کی  خاتون وزیراعلی گرکر زخمی 

10:40 AM, 15 Mar, 2024

ویب ڈیسک : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلی کے سر پر گہری چوٹ لگی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آل انڈیا ترنمول کانگریس نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر  ٹویٹ کرکے یہ  معلومات دی ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور سب لوگ ان کے لیے دعا کریں۔
ایس ایس کے ایم اسپتال کے ایک اہلکار کے مطابق 69 سالہ ممتا بنرجی جنوبی کولکاتہ کے بالی گنج ضلع میں ایک تقریب سے لوٹنے کے فوراً بعد پھسل گئیں اور اپنے گھر کے فرنیچر سے ان کا سر ٹکرا گیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی نے انہیں علاج کے لیے ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
جہاں ان کے کچھ ٹانکے لگائے گئے اور طبی معائنہ کیا گیا۔ بعد میں ڈاکٹروں نے انہیں چھٹی دے دی۔ ہسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد بنرجی کو گھر لے جایا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ممتا بنرجی کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ وزیر اعظم نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا، "میں ممتا دیدی کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔" وہیں، راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’میں دعا کرتا ہوں کہ ممتا جی کو طاقت ملے اور وہ بہت جلد صحت یاب ہوں۔‘‘

مزیدخبریں