ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےاقتصادی بحالی کا منصوبہ

11:54 AM, 15 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: وزیر اعظم نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نکالنے کےلیے اپنی ٹیم کو پر عزم رہنے اور مستعدی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق  قدرتی اور زرعی وسائل کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ پالیسی کی سطح پر بھی کام کیا جائے گا۔

اس ضمن میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب (Tax to GDP ratio) میں اضافہ، سمگلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے علاوہ ریاستی ملکیتی اداروں کو ہونے والے نقصانات کو روکنا اور ان کی پرائیویٹائیزیشن شامل ہیں۔ 

وزیر اعظم نے ملک کی اقتصادی بحالی کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت طے شدہ رفتار کو مزید تیز کرنے  پر زور دیا۔وزیر اعظم نے پیٹرولیم ڈویژن کو ٹائٹ گیس پالیسی مطابق گیس کی تحقیق اور پیداوار بڑھانے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔

ٹائٹ گیس پالیسی کے ذریعے زیر سمندر تیل اور گیس کے ذخائر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

ٹائٹ گیس پالیسی کی منظوری کے ذریعے تحقیقی اور پیداواری کمپنیوں کو بہتر مراعات دینے کے فیصلے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں