پلکت سمراٹ اور کریتی کھر بندا کی شادی، مینیو نے سب کو حیران کردیا

01:06 PM, 15 Mar, 2024

ویب ڈیسک: بالی وڈ اسٹارزپلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا  کی شادی آج ہونے جارہی ہے جبکہ ان کی شادی کے سب سے بڑے مینو نے سب کو حیران کردیا ہے ۔ مینو میں  کولکتہ، دہلی، بنارس کے پکوان شامل ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا  کی شادی  دہلی این سی آر کے آئی ٹی سی گرینڈ  میں  ہوگی ۔ 

نوبھارت ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، کھانے کے شوقین پلکٹ اور کریتی نے اپنے مہمانوں کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے  شیف بلائے   ہیں ۔ شادی  کےمہمانوں کو ' ہندوستان کا شاہی کھانا' پیش کیا  جائے گا۔ جس میں کولکتہ، بنارس، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور دہلی کے کئی خاص پکوان شامل ہیں۔

 دولہا کی خصوصی درخواست پر دہلی 6 کی چاٹ کو بھی مینو میں شامل کیا گیا ہے۔ پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا کی مہندی اور سنگیت کی تقریب 14 مارچ کو ہوئی، جب کہ 15 مارچ کو ہلدی دوپہر کے کھانے کے وقت برپا ہو گی، شادی کی مین اور اہم تقریب شام کو  منعقد  ہوگی ۔ 

شادی میں مبینہ طور پر دونوں طرف سے 200 کے قریب مہمان شرکت کریں گے۔ فرحان اختر، ریچا چڈھا، بی پراک، میکا سنگھ اور دیگر مشہور شخصیات کی شادی میں شرکت متوقع ہے پلکٹ سمراٹ، جو پہلے شویتا روہیرا سے شادی کر چکے ہیں، کریتی کے ساتھ فلموں جیسے ویرے کی ویڈنگ، تیش اور پاگل پنتی میں کام کر چکے ہیں۔ پلکیت اور کریتی دونوں دہلی میں پیدا ہوئے تھے، اور ان کے خاندان این سی آر کے علاقے میں رہتے ہیں۔ 

12 لاکھ مربع میٹر پر پھیلا ہوا، ہیریٹیج ہوٹل اراولی رینج کے درمیان قائم ہے اور یہ نئی دہلی سے تھوڑی ہی دوری پر ہے۔ پلکت اور کریتی کی شادی کے ہوٹل میں چار صدارتی ولاز اور 100 سوئٹ ہیں، جن میں سے کچھ میں نیم پرائیویٹ پول، واک ان الماری اور ایک چھت ہے۔ Makemytrip.com کے مطابق، کمرے کا کرایہ ₹28,000 کے علاوہ ٹیکس ہے۔

واضح رہے کہ جوڑے کی رواں سال جنوری میں منگنی ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ کی  اس جوڑی کا  شادی کا دعوت نامہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا ۔ 

مزیدخبریں