اسحاق ڈار، خرم دستگیر سمیت کئی اہم شخصیات کا سینٹ الیکشن لڑنے کا امکان

02:18 PM, 15 Mar, 2024

ویب ڈیسک: سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کل آخری روز ہے۔ سیاسی جماعتوں کی بہت سی اہم شخصیات کی جانب سے سینٹ انتخابات میں حصہ لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار، حافظ عبد الکریم ، سعود مجید، خرم دستگیر، خالد شاہین بٹ سمیت کئی امیدواروں کا سینٹ کے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ سینٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر سعید الہی نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کاغذات نامزدگی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے حاصل کئے ہیں۔ ابھی پارٹی کی طرف سے مجھے ٹکٹ نہیں ملا، قیادت جو فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہوگا۔ کل آخری دن ہے، ہم کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہے ان کو بھی اکاموڈیٹ کرنا پڑے گا۔ ایوان بالا بڑا اچھا فورم ہے، خاص طور پر سینئر سیاستدان، ڈاکٹرز، لائرز، انجینیئر کی بڑی تعداد اس میں جاتی ہے۔ میرا میڈیکل میں 20 سال کا تجربہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

مزیدخبریں