بھارت : خواجہ سراؤں کو زبردستی چپل چاٹنے پر مجبور کرنے، سرمونڈھنے کا افسوسناک واقعہ

04:35 PM, 15 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   بھارت میں خواجہ سراؤں کو زبردستی چپل چاٹنے پر مجبور کرنے اور ان کا سر منڈھنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش (یوپی ) کے ایک  گاؤں بہوروا میں پیش آیا ۔2 خواجہ سراؤں  کے ساتھ بد سلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ  یہ واقعہ خواجہ سراؤں کے دو گروپوں کے درمیان علاقائی تنازع  کے باعث پیش آیا ہے، نینا اور پائل نامی 2 خواجہ سرا   ؤں نےدوسرے گروپ کے علاقے میں جا کر ڈانس کیا۔جس پر مخالف گروپ کے خواجہ سرا انہیں پکڑ کر گاڑی میں بیٹھا کر ساتھ لے گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخالف گروپ کے افراد کی جانب سے نینا اور  پایل کو زمین پر بیٹھا دیا گیا اور انہیں چپل پر تھوک کر چاٹنے کیلئے مجبور کیا گیا،اس کے بعد  دونوں کا سر بھی منڈوایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  اس واقعے سے متعلق پتہ چلتے ہی  بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث 5 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا گیا  جبکہ دیگر کی  گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں