انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق خبریں جعلی ہیں، ترجمان دفترخارجہ 

04:44 PM, 15 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق خبریں جعلی ہیں۔

آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے  کہا کہ  انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق خبریں جعلی ہیں، آئی اے ای اے کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ  نے بتایا کہ   نہ ہی مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کے ساتھ کسی پالیسی بات چیت کا منصوبہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا اور وزارت نے میڈیا کو بریفنگ بھی دی تھی۔

مزیدخبریں