ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی گڑھی خدا بخش آمد ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بھٹو خاندان کے مزاروں پر حاضری دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی ، پھول چڑھائے ، شہداء کے لیے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی تھے۔