(ویب ڈیسک ) حماس نے تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی پیش کی ہے جس میں امداد کی فراہمی اور بے گھر فلسطینیوں کو ان کے گھروں میں واپس بھیجنا شامل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تینوں مراحل میں سے ہر ایک 42 دن تک جاری رہے گا۔
پہلے مرحلے میں، اسرائیلی افواج وسطی غزہ میں غزہ سٹی کے قریب صلاح الدین اسٹریٹ سے پیچھے ہٹیں گی تاکہ بے گھر ہونے والے کچھ لوگوں کو گھروں کو لوٹنے کے قابل بنایا جا سکے۔ حماس اسرائیل کی طرف سے رہا کیے گئے ہر 50 فلسطینی قیدیوں کے بدلے غزہ میں قید ایک خاتون اسرائیلی فوجی کو رہا کرے گا۔
دوسرا مرحلہ ایک مستقل جنگ بندی پر مشتمل ہو گا جس کا اعلان حماس کی طرف سے کسی بھی قید اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے سے پہلے کیا جائے گا۔
آخری مرحلے میں، حماس نے غزہ پر اسرائیل کے محاصرے کے خاتمے اور تعمیر نو کی کوششوں کے آغاز کی تجویز پیش کی۔