امیر بالاج کا قتل، طیفی بٹ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

09:18 PM, 15 Mar, 2024

notype

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک ) طیفی بٹ نے بیان میں کہا ہے کہ میرا بلاج کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں  ہے۔

شادی کی تقریب میں امیر بلاج کے قتل کے بعد تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔ ویڈیو بیان میں طیفی بٹ نے کہا ہے کہ  امیر بلاج کے قتل کا مجھے افسوس ہے اس سے زیادہ میں کیا کہوں ۔ میرا بلاج کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔

طیفی بٹ نے کہا کہ  مظفر مالشیا میرا گن مین نہیں وہ سب کے گھروں میں جاتا تھا۔میں جلد پاکستان آکر پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کراؤنگا۔

قبل ازیں   امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ پولیس نے بالاج ٹیپوکو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت کرلی، سرغنہ بلاول کی تصویر منظرعام پر آگئی۔

ملزم بلاول قتل کے اگلے روز سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہوا، بلاول نے شادی میں شرکت کے لیے کرائے پر گاڑی حاصل کی۔   پولیس نے گاڑی اورڈرائیور نعمان کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے بلاول کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔

گذشتہ ماہ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ پولیس نے تھانہ چوہنگ میں درج کر رکھا ہے۔

مقدمے میں 4 نامعلوم حملہ آوروں کے ساتھ خواجہ تعریف عرف طیفی اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو بھی نامزد کیا گیا اور مدعی مقدمہ کے مطابق حملہ آور نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ سے دشمنی کے باعث فائرنگ کی۔

چند روز قبل   پولیس نے نامزد ملزم طیفی بٹ کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے حکمت عملی تیار کرلی تھی۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران اشرف کا کہنا تھا کہ   طیفی بٹ کی گرفتاری کے ریڈ وارنٹ کے لیے کاغذات انٹر پول کو بھجوائے جاچکے ہیں،  اگلے ہفتے ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے بیرون ملک جائے گی، امیربالاج قتل میں نامزد ملزم طیفی بٹ دبئی سے امریکا بھی چلا گیا تو اسے پاکستان لائیں گے۔

مزیدخبریں