بصارت سے محروم نوجوان شہری نے قرآن پاک حفظ کرلیا

11:01 PM, 15 Mar, 2024

ویب ڈیسک: قرآن پاک کو حفظ کرنا اور پھر اس کو ہمیشہ یاد رکھنا اللہ پاک کی نعمتوں میں ایک بڑی نعمت ہے، حیران کن خبر یہ ہے کہ بصارت سے محروم نوجوان نے قرآن پاک کو 5 برس میں حفظ کیا۔

تفصیلات کےمطابق سعودی نوجوان نے بصارت سے محرومی کے باوجود سن کر قرآن کریم کو حفظ کیا۔ بصارت سے محروم حافظ سلمان بن صابر المرغلانی نے کہا ہے کہ’کتاب اللہ کو سن کر پانچ برس میں مکمل حفظ کیا۔‘ بصارت سے محرومی کو اپنے شوق میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور زبانی کلام اللہ سن کر اسے حفظ کیا۔

حافظ سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز مسابقہ برائے حفظ قرآن اور تلاوت وتفسیر میں شرکت کی جہاں انہوں ںے اپنے قرآن کریم حفظ کرنے کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 9 برس کی عمر سے قرآن کریم کی تعلیم کا آغاز کیا تھا۔

والد صاحب آیات پڑھا کرتے تھے جن کو میں سن کر یاد کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ جب مجھے وہ آیات یاد ہو جاتی تھیں تو پھر والد کو سنایا کرتا تھا،  نوجوان نے کہا کہ قرآن کریم کو حفظ کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ میں 10 معروف قرات پر عبور حاصل کرنے کے لیے انہیں سنا کرتا اور اسی طرز کو اپنانے کی پریکٹس کرتا تھا۔

حافظ المرغلانی کا حفظ قرآن کے دوران اپنا شیڈول بتاتے ہوئے کہا کہ یومیہ بنیاد پر میں ایک یا ڈیرھ صفحہ زبانی سن کر سبق لیا کرتا تھا پھر اسے یاد کرتا اور مکمل طور پر حفظ کرنے کے لیے متعدد بار دہراتا تھا اور اس اصول پر آج بھی عمل کرتا ہوں۔

قرآن کریم کے معجزانہ اثرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں قرآن پاک حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کر رہا تھا تو مجھے ایسا لگا کہ میری زندگی بہت آسان ہوگئی ہے۔ اسکول، کالج سے یونیورسٹی تک تعلیم کے تمام مراحل بہت آسان ہو گئے اور ہر دروازہ مجھ پر خودبخود کھلتا گیا۔

مزیدخبریں