اسرائیل کی فلسطینیوں پر بمباری، شہدا کی تعداد137 ہوگئی

06:41 AM, 15 May, 2021

حسان عبداللہ
غزہ(پبلک نیوز) ظالم اسرائیل کے غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے جاری ہیں۔ شہدا کی تعداد 137 ہو گئی۔ شہداء میں31 بچے اور 19 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی حملے کے بعد غزہ کے علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے ہیں اور ہر طرف دھواں، آگ اور عمارتوں کا ملبہ ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے. فلسطین کی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے ایک مسجد پر بمباری کی ہے۔ اسرایلی بربریت لگاتار پانچویں رات بھی جاری رہی ، فلسطینی اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔دریں اثنا حماس کی جانب سے سیکڑوں راکٹ داغے گئے جن میں سے بیشتر کو اسرائیل کے خودکار ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم کچھ شہروں میں بھی گرے۔ اطلاعات ہیں کہ راکٹ حملوں میں اب تک سات اسرائیلی مارے جاچکے ہیں۔ سلامتی کونسل آئندہ اتوار کو ایک اجلاس کرے گی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزیدخبریں