پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،15 مئی 2021

10:55 AM, 15 May, 2021

حسان عبداللہ
لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کے مثبت نتائج آنے لگے، ملک بھر میں کورونا کی شدت میں نمایاں کمی ہوئی، 24 گھنٹے کے دوران 1531 نئے مریض رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ صفر چھے فیصد رہی، ایک روز میں مزید 83 اموات، تعداد 19 ہزار 467 ہو گئی، فعال کیسز کی تعداد 71 ہزار 804 ہو گئی،، 4 ہزار 387 مریضوں کی حالت تشویشناک۔شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا، وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں نیب نے شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری بھیجی تھی، کابینہ سے پیر یا منگل تک سمری وزارت داخلہ کو موصول ہوگی، قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، حدیبیہ کیس میں شریف خاندان کے 5 لوگ مفرور ہیں، 15 پہلے ہی ای سی ایل پر ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح کم ہوگئی ہے۔شہبازشریف کا بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے پر حکومت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ، حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی، لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو علاج کیلئے بیرون جانے کی اجازت دی تھی۔۔ رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل، وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی، سابق کمشنر محمود احمد، سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر وسیم علی اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ عبداللہ نے ناقابل تلافی غیرقانونی کام کیے، معاملہ نیب کو بھجوایا جا رہا ہے، رپورٹ میں ملازمین کی معطلی کی سفارش۔ن لیگ نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی، مریم اورنگزیب کہتی ہیں تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بلا امتیاز کارروائی کی نہیں، گرفتاریوں کی ضرورت ہے، رنگ روڈاسکینڈل بےضابطگیاں نہیں، 25 ارب سے زائد کا ڈاکہ ہے، اب عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا۔
مزیدخبریں