سندھ کے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع

02:55 PM, 15 May, 2021

شازیہ بشیر

کراچی ( پبلک نیوز) سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 23 مئی تک تدریسی عمل کے لئے بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ موجودہ کورونا صورتحال کے پیش نظر تدریسی نظام کو 17 مئی سے 23 مئی تک معطل کیا جارہا ہے۔ اس دوران تعلیمی ادارے کھلیں رہیں گے اور بچوں کو آن لائن کلاسز، واٹس اپ، ای میل سمیت دیگر ذرائع سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کے سربراہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کچھ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلا سکیں گے۔ تعلیمی سلیبس کے حوالے سے جو گائیڈ لائنز نومبر 2020 کو جاری کی گئی ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں