حکومت کا پٹرولیم قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

10:57 AM, 15 May, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، میں اور میرا وزیر اعظم عوام پر بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں ہیں، ہم کوئی نہ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں گے، تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول پمپس میں لائنیں لگانے کی ضرورت نہیں ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں تو کبھی نہ کبھی ہمیں ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی نوبت نہیں آئی، ہم عوام کی زندگی آسان بنانے کیلئے آئے ہیں اور اس کیلئے کوشاں ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 28 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔ قوم قوم کے نام ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجود قیمتیں آئندہ ماہ برقرار رہیں گی۔ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے۔
مزیدخبریں