یمنیٰ زیدی عربی سپر ہیرو سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

01:06 PM, 15 May, 2022

احمد علی
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ٹاپ کلاس ہیروین یمنیٰ زیدی اب اپنے پہلے بین الاقوامی پروجیکٹ ’ کریسٹار اینڈ دا نائٹ سٹالین‘ میں اپنی ادا کاری کے جوہر دیکھایں گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فلمساز اجمل ظہیر احمد کی ہدایت کاری میں بننے والے اس سیریز میں یمنیٰ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ۔ پاکستان کی ڈراما انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب یمنیٰ زیدی اپنے پہلے بین الاقوامی پروجیکٹ ’ کریسٹار اینڈ دا نائٹ سٹالین‘ میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں جو کہ ایک عربی سپر ہیرو اور ان کے دوست کے حوالے سے ایک ویب سیریز ہے۔ اداکارہ یمنیٰ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس سیریز کا ٹریلر شیئر کیا ۔ٹائٹل کا پہلا ٹریلر منگل کو جاری ہوا جس میں ایک عربی سپر ہیرو ’دا نائٹ سٹالین‘ اور ان کے دوست کو ’تارکین وطن کے لیے ہیرو‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دیسی ماں کو برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ شیطانی قوتوں سے لڑتے ہیں۔ پروجیکٹ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ ’کریسٹار‘ اینڈ ’نائٹ سٹالین‘ دو سپر ہیروز ہیں جنہیں برائی سے لڑتے ہوئے کرفیو، تارکین وطن کی اقدار اور ارینج میرج جیسے مسائل سے نمٹنا پڑتا ہے۔ اگرچہ ٹریلر میں یمنیٰ زیدی کے کردار کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں ہوتا مگر وہ اس کہانی کا ایک اہم کردار ہیں۔ایکسوڈس پیکچرز کے بینر تلے بننے والی ویب سیریز ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ نجم سید اس پروجیکٹ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں ۔
مزیدخبریں