جب کارکردگی نہ ہو تو پھر جھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، مریم نواز
04:37 PM, 15 May, 2022
مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کوٹلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کےجلسےنےتمام جلسوں کاریکارڈتوڑدیا، تاریخی جلسےپرگجرات کےلوگوں کاشکریہ، عمران خان حکومت جانےپردن رات ماتم کررہےہیں، میرابس چلےتوعمران خان کانام کبھی اس زبان سےنہ لوں. مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس فتنےکےشرسےلوگوں کوبچاوَں گی، پہلےاس نےجعلی خط پیش کیاپھرعالمی سازش کاروناشروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنےکیلئےکہتاہےکہ میری جان کوخطرہ ہے، جب آپ اقتدارمیں تھےتونہ سازش تھی نہ آپ کی جان کوکوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے4سال کی کارکردگی کاحساب مانگتےہیں، آپ کی کارکردگی صفرہےاس لیےجھوٹ پرجھوٹ بول رہےہو، جب کارکردگی نہ ہوتوپھرجھوٹےڈرامےکرنےپڑتےہیں، خان صاحب ہماری دعاہےکہ آپ زندہ رہیں اورنوازشریف کی کامیابیاں دیکھتےرہو، اول تویہ کہ ویڈیوجھوٹ ہےاگرہےتوسامنےلاوَ، حادثےکاانتظار مت کریں، آپ ویڈیوسامنےلائیں ،پھرنوازشریف کاظرف دیکھناوہ تمہیں شہبازشریف سےزیادہ سیکیورٹی دےگا. مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگرآپ کےکھانےمیں کوئی زہرملائےگاتووہ آپ کاکچن یاگھروالاکوئی ہوگا، یہ جھوٹا شخص تمام حدیں عبور کر گیا ہے، آپ توگھرکاکھاناکھاتےہیں،نوازشریف کوٹ لکھپت جیل کاکھاناکھاتےتھے، کوٹ لکھپت جیل میں تم نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا، نواز شریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا، جو خود ایسی حرکتیں کرتا ہے وہ سب کے بارے میں ایسا ہی سوچتا ہے، عمران خان کہاں تم کم ظرف جھوٹےاور کہاں نواز شریف ، میں اس کی تقریر بڑی مصیبت سے سنتی ہوں، یہ ڈالر اوپر جانے کا ذکر کرتا ہے، مبارک ہو عمران کی یادداشت واپس آگئی ، عمران خان کہتےہیں کہ میں نےاسٹیبلشمنٹ کےنمبرزبلاک کردیئےہیں، عمران خان جاتےجاتےپاکستان کی معیشت کووینٹی لیٹرپرڈال کرگیا. مریم نواز نے کہا کیاسوال 4سال کےحکمران سےہوگایا4ہفتےکی کی حکومت سے؟ آج مہنگائی کرنےوالاکہتاہےکہ ملک میں مہنگائی کیسے ہو گئی، تحریک عدم اعتمادکی کامیابی سےپہلےکہتے ہیں کہ الیکشن میں جا رہا ہوں،الیکشن میں جانےکاشوق تھاتواتحادیوں کی منتیں کرنےکی بجائےالیکشن کااعلان کرتے، تمہاری چیخیں بتارہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نےتمہارانمبربلاک کردیاہے.