پی ڈی ایم دھرنا، کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع
11:49 AM, 15 May, 2023
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے دھرنے کی کال پر کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے جب کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر جے یو آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے قافلے پنجاب کےمختلف شہروں سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ میانوالی، خانیوال، بہاولپور، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، جہانیاں، حافظ آباد اور دیگر شہروں سے (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔