قومی اسمبلی نے چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور کرلی
04:29 PM, 15 May, 2023
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کیخلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بھجوانے کی تجویز دیدی،احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب پھر چیف جسٹس صاحب تمام عدالتوں میں لاگو کریں کہ وہ ملزم کو دیکھ کر آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی کے جملے کہیں ، اب تمام ججز بھی مجرموں کو wish You Good Luck کہیں کیوں کہ خود چیف جسٹس نے معیار قائم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 60 ارب روپے کا کرپشن کا واضح کیس ہے، آنکھیں بند کرکے ٹمبکٹو عدالت بھی اسے کرپٹ قرار دے گی ، افسوس چیف جسٹس کو یہ کرپشن نظر نہیں آئی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک شازیہ صوبیہ سومرو نے پیش کی ۔ چیف جسٹس کے خلاف خصوصی کمیٹی ریفرنس تیار کرے ، چیف جسٹس کے خلاف مس کنڈکٹ کے تحت کاروائی کی جائے ۔ تحریک سے قبل معمول کی کاروائی معطل کی گئی ۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دے دی۔ محسن شاہنواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ، صلاح الدین ارکان میں شامل ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی خصوصی کمیٹی کے اراکین میں ردو بدل کر سکیں گے، کمیٹی چیف جسٹس کے علاوہ دیگر ججز کے خلاف بھی مس کنڈکٹ کے تحت کاروائی کرسکے گی۔ دوسری جانب جناح ہاؤس، جی ایچ کیو اور دیگر سرکاری املاک پر حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی، قرارداد رکن پی ٹی آئی وجیہہ قمر نے پیش کی۔