بلوچستان میں بھی فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی

05:26 PM, 15 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد : حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھی فوج تعینات کرنے کی منظوریدے دی گئی ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے صوبائی حکومت کی درخواست پر سرکولیشن سمری کے ذریعے فوج تعنیاتی کی منظوری دی ہے ۔ بلوچستان میں فوج آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت تعنیات کی گئی ہے ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کےلیے سول انتظامیہ کی مدد کےلیے بلائی گئی ہے۔
مزیدخبریں