'جب تک عمران خان جناح ہاؤس پر حملے کی معافی نہیں مانگتا، مذاکرات نہیں کرینگے'

07:59 PM, 15 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان جناح ہاؤس پر حملے کی معافی نہیں مانگتا اس سے مذاکرات نہیں کرینگے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہے کہ ہم اس سازش کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں اور اس کا مقابلہ کرینگے ، پاکستان کا مسئلہ ملکی معیشت کا ہے، مشکل معاشی صورتحال سے عوام گزر رہے ہیں ، ہم کب عوام کے مسائل حل کریں گے؟ ، پی ٹی آئی کے پاس آخری موقع ہے وہ واضح کرے کہ وہ سیاسی جماعت بننا چاہتی ہے ، اگر وہ سیاسی جماعت ہے تو پہلے وہ جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرے اور معافی مانگے، اگر وہ معافی نہیں مانگتی تو ہم کسی چیف جسٹس یا کسی کے کہنے پر عسکریت پسند جماعت مذاکرات نہیں کرینگے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ الیکشن کیوں نہیں ہوئے تو آپ بتائیں کیوں نہیں ہوئے ؟ ، الیکشن نہ کرانے کے ذمہ دار ہم نہیں ہمارا پڑوسی ادارہ اس کا ذمہ دار ہے ، ہم آج بھی سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کیساتھ ہیں ، آج عمران یہاں گولیاں چلا دے تو ہم یا وزیر داخلہ اس کو گرفتار نہیں کرسکتے کیونکہ اسے ہر معاملے میں ضمانت ہے ، اپنے پالتو کو تو انصاف مگر قائد عوام کو آج تک انصاف فراہم نہیں کیا گیا ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملہ کرنے کی مذمت کی بجائے چیف جسٹس good to See you کا ردعمل دیتا ہے، ہم سمجھتے ہیں عدالت نے جو کرنا تھا وہ کرچکے ہیں، وہ اپنے التوا کا شکار مقدموں کا سوچیں اتنا ہی وقت ان کے پاس ہے ، ڈسکہ میں دھاندلی کی کارروائی کو روکنے کے لئے اسی عدالت نے کردار ادا کیا تھا، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو بھی اسی عدالت نے ریلیف دیئے رکھا ، اس عدالت نے نہ چور، نہ دہشت گرد نہ کسی کرپٹ کو پکڑنا ہے تو نظام نہیں چل سکتا ، اس سیاسی بحران سے نکلنے کے لئے ہم سے جو کچھ ہوسکا ہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
مزیدخبریں