آج موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نےخبردار کردیا

09:59 AM, 15 May, 2024

نتاشا رحمان

پبلک نیوز:(نتاشارحمان)صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرےگرمی کا راج، سورج آنکھیں دکھانے لگا جبکہ آج بھی پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کی اعداد وشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ بلوچستان کے وسطی اضلاع  میں  شام کو چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  اسلام آباد اور گر دو نواح  میں   موسم  گرم اور خشک  رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں   موسم  گرم اور خشک رہے گا،جنوبی اضلاع میں  دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،رات میں کرم ، دیر اور سوات میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں   موسم گرم ,خشک  رہے گا اور مری، گلیات اور گردونواح میں بھی موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں   موسم گرم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم  رہے گا اور  رات میں خاران،قلات، خضدار،  مستونگ، زیارت اورکوئٹہ میں چند مقامات  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع  میں   موسم  شدیدگرم اور  خشک  رہے گا،اسی طرح   کشمیر اور گلگت بلتستان میں  بھی موسم خشک رہے گا۔

مزیدخبریں