سیکیورٹی وجوہات،عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی،ملاقاتیں منسوخ

11:36 AM, 15 May, 2024

ویب ڈیسک: جیل حکام کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی جبکہ ملاقاتیں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری  نے کہا کہ عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا سیکورٹی وجوہات کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی،بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ کی ملاقات بھی منسوخ کردی گئی ہے،عدالتی عملے کی جانب سے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے،عدالتی عملے کی جانب سے تاحال نئی تاریخ نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آبادکے جج ناصرجاوید رانا نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی۔ اڈیالہ جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کی تھی۔

جیل حکام کے مطابق اڈیالہ جیل صوبہ کی حساس ترین جیل ہے، اڈیالہ جیل میں اہم سیاسی شخصیات قید ہیں، سیکیورٹی خدشات کےباعث سماعت ملتوی کی جائے۔

بعدازاں احتساب عدالت نے جیل حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش ہونا تھا۔

مزیدخبریں