پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی ایک اور نئی بلندی کو چھو لیا 

11:54 AM, 15 May, 2024

ویب ڈٰسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی سیشن،ہنڈرڈ انڈیکس میں 532 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ تاريخی بلندی پر پہنچ گئی ۔  پہلی بار 75 ہزار کی سطح بھی عبور کر لی ۔

جس کے بعد ہنڈرڈانڈیکس میں 532 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کےبعد مارکیٹ 75 ہزار 63 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔

پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ کیا؟

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ جمعے کو بھی ایسا ہی تیزی کا رجحان ریکارڈ کی گیا تھا جب انڈیکس نے پہلی بار 73000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کیا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کئی روز سے تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ پاکستان کے معاشی اشاریوں میں ہونے والی بہتری ہے۔

گزشتہ مہینے کے آخر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کی گئی تھی جس کے بعد سعودی سرمایہ کاروں کے وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جس کی وجہ سے پاکستانی سٹاک مارکٹ میں مثبت رجحان پیدا ہوا۔

دوسری جانب پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے بعد ملک میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے جو اس وقت 22 فیصد ہے۔ شرح سود میں کمی کی توقعات نے بھی سٹاک مارکیٹ میں خریداری کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔

عارف حبیب سیکورٹیز میں ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سٹاک مارکیٹ میں موجودہ تیزی کی سب سے بڑی وجہ تو ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے بعد شرح سود میں کمی کا امکان ہے جو آنے والے دنوں میں دو فیصد تک گر سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 13.50 فیصد تک گرنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ آئی ایم ایف کا ایک مشن پاکستان پہنچ چکا ہے جو پاکستان کے لیے ایک بڑے قرضے کے پروگرام کے لیے مذاکرات کرے گا جس کا سٹاک مارکیٹ نے خیر مقدم کیا۔

طاہر عباسی نے بتایا کہ معاشی اشاریوں میں بھی بہتری آئی ہے جیسے کہ ترسیلاتِ زر میں بہتری نظر آئی ہے۔ انھوں نے کہا اگر بیرونی ادائیگیوں کا توازن آئندہ دنوں میں مستحکم رہتا ہے تو امکان ہے کہ مارکیٹ میں مزید خریداری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سٹاک مارکیٹ مقامی کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ تیزی نظر آرہی ہے۔ 

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بلند ترین سطح پر اختتام ہو گیا۔  100 انڈیکس میں 132 پوائنٹس کا اِضافہ ہوا،  100 انڈیکس 74 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

انڈیکس کی بلند ترین سطح 75 ہزار 115 پوائنٹس رہی۔ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 57 کروڑ 24 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔ 

جس کے بعد مجموعی طور پر 381 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ 147 کے حصص میں تیزی اور 213 میں مندی ہوئی۔ 

مزیدخبریں