عمران خان کاآرمی چیف کوخط،زرتاج گل بھی میدان میں آگئیں

12:29 PM, 15 May, 2024

ویب ڈیسک: زرتاج گل نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت ڈائیلاگ کر سکتی ہیں، ہر شخص پر مقدمہ درج کیا گیا اگر بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو خط لکھیں گے تو اچھی بات ہے،کس سیاسی جماعت سے بات کرنی ہے اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق زرتاج گل نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معافی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مانگنی چاہیے،جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، سیاسی جماعت ڈائیلاگ کر سکتی ہیں،ججز نے کہا کہ خفیہ ویڈیوز بنائی گئی، ہر شخص پر مقدمہ درج کیا گیا اگر بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو خط لکھیں گے تو اچھی بات ہے۔

زرتاج گل نے  کہا کہ بانی پی ٹی آئی اداروں پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے،کس سیاسی جماعت سے بات کرنی ہے اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے،عوام کا مینڈیٹ واپس لیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے،مینڈیٹ کی واپسی، اسیران کی رہائی پر بات چیت ہونی چاہیئے۔

مزیدخبریں