ویب ڈیسک: شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک اشرافیہ کے حوالے کر دیا گیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ 11 ارب ڈالر ملک سے گئے، چوری کا سارا پیسہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا، وہ کون لوگ ہیں جو اس ملک کے ساتھ دشمنی کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت جنگل کا قانون ہے، رات کی تاریکی میں فیصلے کئے گئے، تمام کیسسز میں تاخیر کی جا رہی ہے، وکلاء اور فیملی ممبران پر پابندی عائد کر دی گئی، جو کچھ ملک کے اندر چل رہا ہے اس سے ملک کا بیڑا غرق ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اکانومی تباہ ہوگئی، ہمارے اداروں کو مفلوج کر دیا گیا، لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، ملک کے اندر افراتفری کا عالم ہے، وہ کون لوگ ہیں جو اس ملک کے ساتھ دشمنی کرنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک اشرافیہ کے حوالے کر دیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ 11 ارب ڈالر ملک سے گئے، چوری کا سارا پیسہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔