مریم نواز کےعوامی منصوبے’ مریم کی دستک ‘کےتحت نمائندوں کی رجسٹریشن کاافتتاح

03:31 PM, 15 May, 2024

ویب ڈیسک: ارفع ٹاورمیں  سیکرٹری فنانس پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی منصوبے ’’ مریم کی دستک ‘‘ کے تحت نمائندوں کی رجسٹریشن کا افتتاح کر دیا۔

 تفصیلات کےمطابق دستک نمائندے ’’مریم کی دستک‘‘ منصوبے کے تحت عوام کو ڈومیسائل‘ برتھ سرٹیفکیٹ و دیگر سرکاری خدمات انکی دہلیز پر فراہم کریں گے،’’مریم کی دستک‘‘ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب آئی ٹی بورڈ نے وضع کیا ہے،تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف، ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف، وقار قریشی‘ صائمہ شیخ اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

 شہری آئی او ایس اور اینڈرائڈ پر موجود ’’ دستک Facilitatorایپ ‘‘ڈاؤن لوڈ کر کے بطور دستک نمائندہ خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں، اہلیت کیلئے عمر 18 سال سے زائد‘ انٹرمیڈیٹ‘ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ‘ ڈرائیونگ لائسنس ‘موٹر سائیکل‘ موبائل فون‘ انٹرنیٹ ڈیٹا ہونا ضروری ہے۔

سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل نے کہا کہ رجسٹریشن شروع ہونے کے 6 سے 8 ہفتوں کے بعد لاہور میں سروسز کی ہوم ڈیلیوری پائلٹ فیز کے طور پر شروع کی جائیگی، اقدام کا مقصد شہریوں خاص طور پر معذور افراد، خواتین اور بزرگوں کو گھر کی دہلیز پر سرکاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف  نے کہا کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد شارٹ لسٹ کیے گئے امیداروں کو پی آئی ٹی بی تربیت دے گا، ای سٹیمپ پیپرز‘ پراپرٹی ٹیکس‘ ٹوکن ٹیکس‘ موٹر گاڑی کی رجسٹریشن و ٹرانسفر جیسی خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکیں گی، سکریننگ میں 70 فیصد سکور کرنے والے امیدوار ہی خود کو دستک نمائندہ رجسٹر کروا سکیں گے،پائلٹ فیز میں کامیابی کے بعد دستک ہوم ڈیلیوری سروسز منصوبے کو پنجاب کے تمام اضلاع میں پھیلایا جائے گا۔

دستک نمائندے آمدنی میں اضافے کیلئے اپنی سہولت کے مطابق فل ٹائم یا پارٹ ٹائم کام کر سکیں گے، دستک نمائندے گھروں میں جا کر فارم پُر کرنے سے لیکر دستاویزات کی حتمی ترسیل کے ذمہ دار ہوں گے،سرکاری خدمات کی اپوائنٹمنٹس دستک موبائل ایپ‘ دستک ویب پورٹل یا دستک ہیلپ لائن 1202 ڈائل کر کے بک کی جا سکیں گی۔

مزیدخبریں