ویب ڈیسک: عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ کھنہ میں درج مقدمے سے بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ کا معاملہ،بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے سنایا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف اور مرزا عاصم بیگ نے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمے سے بری کر دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شواہد ناکافی ہونے کی بنیاد پر بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
یادرہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف آزادی مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 2022 میں درج کیا گیا تھا۔