سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہونے کے باوجود ہیرا منڈی کیلئے 16 آڈیشن دیے، شرمین سیگل

03:51 PM, 15 May, 2024

 ویب ڈیسک: نیٹ فلکس انڈیا کی ویب سیریز ہیرا منڈی میں ’عالم زیب‘ کا کردار ادا کرنے والی بولی وڈ اداکارہ شرمین سیگل نے دعویٰ کیا ہے کہ نامور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہونے کے باوجود ’ہیرامنڈی‘ کے لیے انہوں نے 16 آڈیشنز دیے۔

کپل شو کے ایک حالیہ ایپی سوڈ کے دوران شرمین سیگل نے ہیرامنڈی کے دیگر کاسٹ ممبران کے ساتھ یہ انکشاف کرکے ناظرین کو حیران کردیا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہونے کے باوجود انہیں ’عالم عالم زیب‘ کے کردار کے لیے آڈیشن دینا پڑا

جب شو کے میزبان کپل شرما نے سوال پوچھا کہ کیا آپ کے ماموں نے واقعی آپ کا آڈیشن لیا تھا یا آپ نے انہیں ماموں بنایا؟جس پر شرمین سیگل نے کہا کہ وہ ایک سال تک آڈیشن دیتی رہیں۔

28 سالہ اداکارہ نے کہا کہ ایک سال میں انہوں نے اس کردار کے لیے 16 آڈیشن دیے۔

شرمین سیگلسنجے لیلا بھنسالی کی افتتاحی ویب سیریز ہیرامنڈی، دی ڈائمنڈ بازار میں عالم عالم زیب کا کردار نبھا رہی ہیں۔

شرمین سیگل کے علاوہ ویب سیریز میں منیشا کوئرالا، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، اور سنجیدہ شیخ بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

مزیدخبریں