وفاقی حکومت کا تعلیمی شعبے کو ہموار کرنے کے لیے ایک اہم اقدام

04:30 PM, 15 May, 2024

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  اٹھارہویں ترمیم کے تحت تعلیم کے شعبے میں حائل رکاوٹوں دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   وفاقی کابینہ نے خصوصی تعلیم کے مضمون کو واپس وفاقی وزارت تعلیم کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی،   وفاقی کابینہ نے خصوصی تعلیم کے مضمون کو وزارت انسانی حقوق سے وفاقی وزارت تعلیم کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق  فیصلہ ملک بھر میں خصوصی تعلیمی خدمات کو ترجیح دینے اور بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

ذرائع وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ   تعلیم کے وسیع فریم ورک کے اندر خصوصی تعلیم کی مطابقت کو تسلیم کرتے ہوئے، یہ فیصلہ ایک تزویراتی ترتیب کی عکاسی کرتا ہے۔

حکومتی ذرائع نے کہا  کہ  اقدام سے معذور طلباء کی خصوصی ضروریات اور سیکھنے کے چیلنجوں کی طرف زیادہ توجہ اور وسائل کو یقینی بنایا جا سکے،  منتقلی ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے اندر ایک جامع ماحول کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی، خصوصی تعلیم کے منفرد تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مزید مربوط طریقہ کار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں