ویب ڈیسک: مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ،مین فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ، کینٹ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےلئے نوگو ایریا قرار دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تمام چوک،چوراہوں،شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے انتہائی مثبت اثرات، ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر معمولی لوڈ میں کمی دیکھنے میں آئی، 95 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئندہ ہے، مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران 01 لاکھ 80 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر دو ہزار روپے جرمانہ ہے، ہیلمٹ کی پاسداری میں انہی کا فائدہ ہے، ہیلمٹ حادثات کے ساتھ ساتھ آنکھ، ناک، کان کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری اپنی اور اپنوں کے تحفظ کے لئے ہیلمٹ پہنیں۔