(ویب ڈیسک ) محکمہ ایکسائز میں کام کرنے والوں کلرکوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے کلرکوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے تجاویز بھجوا دی گئیں ہیں۔ سینئر کلرک کو سب انسپکٹر جبکہ کلرک کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرموٹ کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز میں اس وقت تقریبا 4 سو سے زائد کلرک موجود ہیں، کلرکوں کی پرموشن سے محکمہ میں خالی اسامیوں کو پر کرنے میں مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ محکمہ ایکسائز میں کلرکس کی بڑی تعداد بطور او پی ایس انسپکٹر کے طور پر کام کر رہی ہے۔