عوام کو کیلئے خوشخبری ، پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی

11:36 PM, 15 May, 2024

(ویب ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔جس کے بعدپٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے مقرر ہوگئی  ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔جس کے بعدڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

مزیدخبریں